الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام،عہدیداران منتخب
کھلابٹ (قاضی نثار احمد تنولی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا قیام عمل میں آ گیا باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے باڈی کا چنا عمل میں لایا گیا حاجی محمد نسیم گجر صدر جبکہ سید فیاض حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے قیام کا مقصد محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ محکمہ صحت کے تمام کیڈرز کو منظم کرکے ممبر شپ کرنا اقتصادی معاشی حالات کو بہتر بنانا آمدنی کے ذرائع کے لیے اقدامات اٹھانا کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی اقدامات اٹھانے کے فیصلے کیے گئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے قیام کے لیے محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے باڈی کا چنا عمل میں لایا گیا جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق حاجی محمد نسیم گجر صدر سید فیاض حسین شاہ جنرل سیکرٹری غلام مرتضی سنئیر نائب صدر تاج الہی نائب صدر اول محمد تاج خان نائب صدر دوئم شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد فیاض گجر جائنٹ سیکرٹری محمد جاوید فنانس سیکرٹری اقبال زرین پریس سیکرٹری حافظ عبدالدیان آفس سیکرٹری حافظ عبدالوحید رابطہ سیکرٹری منتخب ہوئے اجلاس میں محمد بشیر چوہدری مختار محمد یوسف تنولی عبدالروف ذوالفقار علی عبدالرشید لیاقت علی خالد جاوید گل زادہ محمد فریدون خان سمیت دیگر محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جلد سے جلد الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کو رجسٹرڈ کروانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا