گڑھی روڈ مانسہرہ انجمن تاجران وارڈ نمبر 3کی کابینہ بھی تشکیل
مانسہرہ (سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) انجمن تاجران گڑھی روڈوارڈنمبر3مانسہرہ کی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ نوٹیفکیشن ایک تقریب کے دوران ان کے حوالے کیا۔گزشتہ روزانجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی عہدیداروں نے گڑھی روڈ وارڈ نمبر3کے تاجروں کی مشاورت کے بعد انجمن تاجران گڑھی روڈوارڈنمبر3 کی کابینہ تشکیل دے دی۔حاجی الیاس کو ایک مرتبہ پھر صدارت کی ذمہ داری سونپی گئی ھے۔جبکہ نسیم قادری کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیاھے۔دیگرعہدیداروں میں سرپرست اعلی یاسر صراف۔چیئرمین سیدعدیل شاہ (واجدشاہ بیکری)وائس چیئرمین حمید اعوان(لنڈا بازار، سینئرنائب صدرملک خرم، سینئرنائب صدرمنیراحمدعطاری۔نائب صدرمحمدشفیق۔نائب صدرفراست(کباب فروش)جوائنٹ سیکرٹری سید صفدرشاہ۔فنانس سیکرٹری سہیل۔انفارمیشن سیکرٹری شہزاداحمد(کریانہ مرچنٹ)۔آفس سیکرٹری محمدگلزار۔خزانچی حمزہ اعوان شامل ہیں۔انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان۔وائس چیئرمین الیکشن کمیشن عبدالمالک صراف۔جنرل سیکرٹری رضامحمد خان سینئر نائب صدر حاجی وسیم عرف سیموں اور دیگر وارڈز کے صدور کے ہمراہ نوٹیفکیشن نومنتخب عہدیداروں کے حوالے کیا۔اس موقع پر نومنتخب صدرحاجی الیاس جنرل سیکرٹری نسیم قادری اوردیگرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ھم پرجس طرح کے اعتماد کا اظہار کیا گیاھے۔تاجروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گئے۔تاجروں کی خدمت ھمارا مشن ھے۔جس کے لیئے ھمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے رہیں گئے۔