The news is by your side.

ایبٹ آباد،بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کیلئے سیمینار، ریلی کا بھی انعقاد

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)پوری دنیا میں یکم اگست سے سات اگست تک بریسٹ فیڈنگ یعنی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے آگاہی ہفتہ منایا جاتا ہے،حکومت خیبر پختونخواہ محکمہ صحت کی جانب سے صوبے بھر میں برسٹ فیڈنگ یعنی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے پورا مہینہ منایا جا رہا ہے, اس سلسلے میں ڈی ایچ او ایبٹ آباد افس میں ایک سیمینار انعقاد کیا گیا جس میں باقاعدہ طور پر اس مہم کا افتتاح کیا گیا.اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے فورا بعد ماں کا دودھ پلانا شروع کر دینا چاہیے.اور چھ ماہ کی عمر تک صرف ماں کا دودھ ہی بچے کے لیے بہترین غذا ہے چھ ماہ کے بعد بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ نرم اضافی غذا بھی شروع کروائیں، بیسٹ فیڈنگ یعنی بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے اس افتتائی سیمینار میں ڈی ایچ او ایبٹ اباد ڈاکٹر شاہ فیصل خان کے علاوہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال, ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر اشفاق احمد, پروونشل مونیٹر میڈم فوزیہ، نشونما پروگرام ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایبٹ آباد ملک حسیب, نیوٹریشن ڈاکٹر لاریب، ڈی جی ہیلتھ پروونشل انفارمیشن افیسر محمد ولید، نادیہ منصف، ڈاکٹر عائشہ بخاری، ڈاکٹر ارم طاہرہ، ڈاکٹر یاسر خان، ڈاکٹر واصل اور دیگر ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی بیسٹ فیڈنگ کے اس سیمینار کے اختتام میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.