ایبٹ آباد، ٹی ایم اے کی حدود میں پختہ و عارضی تجاوزات کیخلاف آپریشن
ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)ایبٹ آباد ٹی ایم اے کی حدود سے پختہ اور عارضی تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے شہر سمیت گردونواح میں گزشتہ دو ہفتوں سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے عوامی گزرگاہوں،بازاروں اور گلیوں سے تجاوزات کو ہٹا جارہا ہے اوراس سلسلے میں تجاوزات کے مرتکب درجنوں افراد کے ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں اورتجاوزات کومسمارکیاگیا ہے ایبٹ آباد کے شہریوں نے ٹی ایم اے کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے احسن اقدام قراردیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ شہر کے تمام بازاروں، گلیوں چوکوں، پارکوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کیا جائے اور اس میں ملوث افراد اور سرکاری عملے کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے اس سلسلے میں ٹی ایم او شکیل حیات اور ٹی او آر عابد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کے تمام بازاروں میں قائم پختہ وعارضی تجاوزات کے خلاف اس وقت آپریشن جاری رہے گاجب تک تجاوزات کامکمل خاتمہ نہیں ہوتا اوراس مذکورہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا اورکسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلا تفریق ہم تجاوزات کاخاتمہ کریں گے اوراس سلسلے میں کوئی دبا برداشت قبول نہیں کریں گے عوام کی فلاح و بہبود اورشہریوں کوسہولیات باہم پہچانے کیلئے تمام تروسائل اورتوانائیاں بروئے کار لائیں گے اور عوامی گزرگاہوں اور بازاروں کوتجاوزات سے پاک کرکے اورشہریوں کیلئے کشادہ کریں گے