اوگی، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے 2بیویوں کو سوتیلے بیٹے سمیت قتل کردیا
اوگی(بیورو رپورٹ)اوگی گھریلوناچاقی پر شوہر نے دو بیویوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بیٹے کی مدد سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مسماۃ نصیب جان زوجہ ایوب نے تھانہ اوگی پولیس کودرخواست میں دوملزمان کونامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسماۃ نورین بی بی متوفی زوجہ گل صمد میری بیٹی مسماۃ شمیم زوجہ گل صمد حماد ولد شکیل جوکہ میری بیٹی کے سابقہ خاوند کابیٹا تھاان تینوں کو مسمیان گل صمد اور اس کے بیٹے زیشان نے مل کر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔وجہ عداوت ملزم گل صمد چوتھی شادی کرناچاہتا تھا۔میری بیٹی کے 5 یا 6 سال شادی کے بعد ہروقت اسے ماتا پیٹتا تھا۔لہذا میں گل صمد اوراس کے بیٹے زیشان کے خلاف دعویدار ہوں