The news is by your side.

رمضان پیکیج کی تقسیم میں خردبرد، تحقیقات شروع کر دی گئیں

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)بیوہ غریب ناداراورمعذورافرادکے رمضان عیدپیکیج کے کروڑوں روپے سیاسی بنیادوں پرتاجروں بلدیاتی بعض نمائندوں پوش ایریا میں رہنے والے ہٹے کٹے لوگوں پرتقسیم کرنے پرصوبائی حکومت نے تحقیقات کاحکم دے دیاہے ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں صوبے میں جاری کرپشن بارے جومعلومات فراہم کی گئی تھیں انہیں ہرضلع کودیئے جانیوالے زکوٰۃ فنڈز کے کروڑوں روپے کی ہونیوالی کرپشن بارے بھی بتایاگیاتھا دس ہزارروپے کارمضان عیدی پیکیج اگرذمہ دارافسر حق داروں میں تقسیم کرتے تواس کرپشن کی بازگشت جیل تک عمران خان تک نہ جاتی لیکن زکوٰۃ فنڈز سے نکالے اربوں روپے سیاسی بنیادوں پرتقسیم کرکے ثواب کوغریب میں تبدیل کردیاگیا مانسہرہ سمیت صوبے بھرمیں زکوٰۃ فنڈز سے رمضان عیدی پیکیج کی تحقیقات کے بعد بڑے اہم انکشافات سامنے آئیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.