ایبٹ آباد، لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے خصوصی سٹکر جاری کردیا گیا

0

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ایبٹ آباد ٹریفک پولیس اور سوزوکی یونین کے مشترکہ تعاون سے لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے خصوصی سٹکر جاری کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان اور ایبٹ اباد سوزوکی یونین کے صدر سلیم خان نے سٹیکر لگا کر اس نئے سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ سٹکر ایبٹ آباد کے لوکل سوزوکی اور کیری ڈرائیوران جو اڈوں سے چلتے ہیں ان کو جاری کیا جائے گا۔ یہ سٹکر صرف اڈوں میں چلنے والی گاڑیوں جو لوکل روٹس پر چلتے ہیں صرف ان کو جاری کیا جائے گا۔ اس سٹکرکا مقصد باہر سے ایبٹ آباد آکر سوزوکی اور کیری چلانے والوں کو واپس بھیجنا ہے اور ایبٹ آباد کے لوکل ڈرائیوران کو اڈوں میں رہ کر اپنی گاڑی چلانے پر پابند کرنا ہے۔ سٹکر لگی گاڑی کو بنا کسی بڑی غلطی کے غیر ضروری چالان نہیں کیا جائے گا۔ یہ سٹیکر ایبٹ آباد کے تمام لوکل روٹس شیروان، حویلیاں، قلندرآباد گلیات اور دیگر روٹس پر اڈوں سے چلنے والی گاڑیوں کو جاری کیے جائیں گئیں یہ سٹیکر متعلہ سوزوکی یونین صدر کی زیر نگرانی دیے جائیں گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.