ضلع ہریپور میں انتظامیہ کی نااہلی، نانبائی عوام کو لوٹنے میں مصروف
ہری پور (کرائم رپورٹر)ضلع میں قانون نام کی چیز غائب، ڈپٹی کمشنرسمیت اسسٹنٹ کمشنرز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراور محکمہ خوراک کے افسران ماہانہ لاکھوں روپے کی تنخواہیں، مراعات لینے کے باوجود ہوٹل و تندور مالکان بے لگام، ہر تندور ہوٹل مالک نے اپنا اپنا ریٹ مقرر کررکھاہے، کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے، ہوٹلوں سے سارا دن کھانے، چاہئے اور دیگر لوازمات منگوانے کے باعث ان ہوٹلوں پر جرمانہ نہ ہوسکا، کالاخان ہوٹل، پیرس ہوٹل مہرہوٹل پنیاں چوک میں کوئٹہ ہوٹل قریشی ہوٹل،پیالہ ہوٹل عبداللہ فارمیسی کے ساتھ ٹاہلی ہوٹل سمیت دیگر تمام ہوٹلوں پر عوام کولوٹا جارہا ہے، چائے، پراٹھا، ترکاری چاول کے ریٹ ضلعی انتظامیہ کے نہیں ہیں بلکہ خود ساختہ ریٹ ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کسی سیاسی طاقت یاپھر ضلعی افسران یا ان کے ماتحت اہلکاروں کی ایماء پر ان پر جرمانے عائد نہیں کئے جاتے ہیں کا لاخان ہوٹل پرپراٹھا 60روپے میں فروخت ہوتا ہے اس سے چند گز کے فاصلے پر اے اے سی اور اے ڈی سی کی عدالت ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے ضلع میں مہنگائی کی بڑی وجہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے، جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان بے لگام ہو چکے ہیں