حالیہ شدیدبارشوں میں اسددلدارخان کے مکان کی دیوارگرگئی
سانڈے سر (نمائندہ شمال) حالیہ شدید بارشوں میں پی ٹی آئی رہنماء اسد دلدار خان کے مکان کی دیوار گر گئی جس کی زد میں دو عدد واش رومز اور قیتمی اشیاء ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید بارشوں میں سابقہ فارسٹر محکمہ جنگلات فارسٹ ڈویژن دلدار خان سواتی مرحوم اور ان کے فرزند ارجمند پی ٹی آئی تحصیل مانسہرہ کے سیکرٹری جنرل اسد دلدار خان سواتی کے مکان کی دیواریں کریک ہو چکی تھیں جو کسی وقت بھی زمین بوس ہو سکتی تھیں اور گھر والوں پر اس کا خطرہ منڈلا رہا تھا کہ گزشتہ سے پیوستہ روز وہی دیوار اچانک دھڑام سے گر پڑی جس کی زد میں دو عدد واش رومز مکمل طور پر تباہ ہو چکے اور کئی اور قیمتی اشیاء دیوار کی زد میں ٹوٹ پھوٹ گئیں اس نقصان کا تخمینہ تقریباً چار پانچ لاکھ بتایا جاتا ہے لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔