ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیرانتظام یوم استحصال کشمیری ریلی کاانعقاد

0

ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)05 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر انتظام ضلعی سیکریٹریٹ بٹگرام سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ضلعی محکموں کے آفسران و عملہ، انجمن تاجران بٹگرام، اساتذہ،ریونیو سٹاف، ڈسٹرکٹ خطیب بٹگرام،سول سوسائٹی ممبران، طلباء اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔ بچوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی۔اس موقع پر ریلی شرکاء نے کہا کہ انڈیا نے جان بوجھ کر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بذریعہ آرٹیکل 370 /335 ختم کیا اور کشمیروں کی حقوق کو زق پہنچائی جس کی بھر پور انداز میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر انڈیا کے خلاف نعرہ بازی، ہاتھوں کی زنجیر اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی نے انڈیا کی جانب سے کشمیروں کی حقوق مسخ کرنے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انڈیا کے ہر اس اقدام کی اس وقت تک مذمت کرینگے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.