ضلع ہرپورکی تمام تحصیلوں میں یوم استحصال کشمیرریلیوں کاانعقاد

0

ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)حکومت خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہری پور کی تمام تحصیلوں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔مرکزی ریلی سب ڈویژن ہری پور شیرانوالہ گیٹ سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور میں اختتام پذیر ہوئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پورڈاکٹر عا دل ایوب نے کی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ضلعی محکمہ جات کے افسران،صدر پرائیویٹ ایسوسیشن نیٹ ورک ہمراہ سٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے لئیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور پرچم کشائی کے بعد کشمیر کی آزادی اور شہداء کے لئے دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.