بیدادی، رشتہ دار وں کے گھر جانیوالی خاتون بچے سمیت برساتی نالے میں بہہ گئی
ڈھوڈیال (کرائمز رپورٹر)بیدادی،رشتہ داروں کے گھر آنے والی خاتون بچے سمیت برساتی نالے میں بہہ گئی۔بچہ جاں بحق جبکہ خاتون بچ گئی،ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شام کے بعد ہونے والی طوفانی بارش کے باعث بیدادی کے قریب نالہ میں پانی کاتیز بہاؤ آنے سے راہگیر خاتون اپنے معصوم بچے سمیت نالہ میں بہہ گئی تاہم مقامی افراد نے جان پرکھیل کرخاتون کوبچالیاجبکہ بچہ جاں بحق ہوگیا،افسوسناک واقعہ کے بعد اھل علاقہ میں سحت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔متعدد بارمنتخب نمائندگان سے پل تعمیر کامطالبہ کیاگیامگرعرصہ گزرگیا،کسی نے توجہ نہ دی،تاھم خاتون کا تعلق حویلیاں سے بتایا جا رہاجو اپنے رشتہ داروں کے ہاں جارہی تھی