مہانڈری،6روزمسلسل بندش کے باعث شاہراہ کاغان کو عارضی پل بنا کر بحال کردیاگیا

0

مانسہرہ(سپیشل رپورٹر)شاہراہ کاغان کو چھ روز بعد پیدل راستہ کیلئے بحال کردیاگیا،چھ روز قبل سیلابی ریلے نے تباہی۔مچاتے ہوئے وادی کاغان کے مقام مہانڈری کے رابطہ پل کو متاثر کرتے ہوئے نصف درجن سے زائد دوکانوں کو بھی بہا لے گیا تھا،شاہراہ کاغان پر نصب پل سیلاب برد ہونے کے سبب چھ روز سے ذرائع آمدورفت مکمل طور پر منقطع اور بالائی علاقوں میں ہزاروں سیاح محصور ہوکر رہ گئے تھے۔گزشتہ روز سکی کناری ڈیم کی تعمیر پر مامور چائینیز کمپنی سی سی جی نے اپنے طور پر سیمنٹ کے پائپ نصب کر کے پیدل راستہ بحال کردیا ہے جبکہ این ایچ اے حکام نے دعوی کیاہے کہ وہ جلد ہی لوہے کا پل نصب کر کے چودہ اگست سے قبل شاہراہ کاغان کوعام ٹریفک کیلئے بحال کردیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.