ڈرائیونگ لائسنس برانچ پھلڑہ میں بائیو میٹرک ڈیوائس مہیا کردی ہے

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال) ڈرائیونگ لائسنس برانچ پھلڑہ میں بائیو میٹرک ڈیوائس مہیا کر دی گئی ہے دیگر ضروری سہولیات بھی جلد میسر ہونگی ایس پی ٹڑیفک مانسہرہ شاہنواز خان نے بانی تحصیل تناول وحید انجم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھلڑہ میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے بائیو میٹرک ڈیوائس بھی مہیا کر دی گئی ہے لرننگ چٹ حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ چٹ بھی لائسنس برانچ انچارج ایچ سی آفتاب سے حاصل کی جائے اور 45 دن مکمل ہونے پر پھلڑہ میں ہی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرینگے وحید انجم خان نے اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور ٹریفک مانسہرہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تعاون کرتے ہوئے لائسنس برانچ کا قیام عمل میں لایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.