مانسہرہ سمیت ہزارہ کے مختلف علاقوں میں من مانے کرایوں کی وصولی

0

شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مانسہرہ، ایبٹ آباد اوردیگرعلاقوں کے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہیں کی جب پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے توٹرانسپورٹرفوری طورپرکرایوں میں اضافہ کردیتے ہیں مگرجب پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے توٹرانسپورٹرکرایوں میں کمی نہیں کرتے محکمہ آرٹی اے کی غفلت اورلاپرواہی ضلع مانسہرہ ایبٹ آباد میں ٹرانسپورٹروں نے ظالمانہ کرایوں کی وصولی شروع کررکھی ہے سٹاپ ٹوسٹاپ تیس روپے کرایہ وصول کیاجاتاہے شنکیاری سے مانسہرہ نوے روپے کرایہ وصول کیاجاتاہے شنکیاری سے ڈاڈرستر روپے اورشنکیاری سے جبوڑی 100روپے اورشنکیاری سے بھوگڑمنگ 90روپے اورشنکیاری سے منڈہ گچھہ پنجول جبڑ دوسوروپے کرایہ وصول کیاجاتاہے،عوامی حلقوں نے محکمہ آر ٹی اے سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ ظالمانہ کرایوں میں کمی کرکے تمام ٹرانسپورٹروں کوسرکاری کرایہ نامے جاری کئے جائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.