چند لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے علاقے کی سیاحت کو تباہ کر دیا گیا،صالح محمد
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)مہانڈری کا عارضی پل وہ اپنے خرچے تعمیر کر کے علاقے کی سیاحت کوتباہ ہونے سے بچانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار الحاج صالح محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے علاقے کی سیاحت کو تباہ کردیاگیا ہے وہ ناران کی سیاحت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کوتیار ہیں الحاج صالح محمد خان نے مشکل کی گھڑی میں علاقے میں پھنسے سیاحوں کیلئے ناراں کے عوام ہوٹلزاورریسٹورنٹ مالکان نے جس ایثارمحبت کاتاریخی کردار ادا کیاوہ اپنی مثال آپ ہے الحاج صالح محمد خان نے صرف شہرت کیلئے سیاست کرنے والوں کو مانسہرہ کے عوام پہچان چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے علاقے اورعوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔