فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے، جہاد کا اعلان کیا جائے

0

مانسہرہ(محمد نعیم+تحصیل جنرل رپورٹر) فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصی ہماری ریڈ لائن ہے اس وقت امت مسلمہ کو آپس کے اختلافات بھلا کر اجتماعی جہاد کا اعلان کریں وقت آگیا ہے کہ مذمت سے نہیں مرمت سے کام لیا جائے اظہار یکجہتی فلسطین ریلی سے قائدین جے یو آئی کا خطاب تفصیلات کہ مطابق جمیعت علما اسلام(ف)کے زیر اہتمام مجاھد رہنما فلسطین و محافظ قبلہ اول اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر شہر بھر کی مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مرکزی تاجدار ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جے یو آئی قائدین و کارکنان سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مفتی وقار الحق عثمان،قائم مقام امیر جے یو ائی مولانا ڈاکٹر سعید عبداللہ،ضلعی قائدین مولانا عبدالرحمان قریشی،تحصیل خطیب مولانا حفیظ الرحمان،مولانا حسین حیدری،مولانا سید ثاقب شاہ بخاری،سابق صدر پریس کلب اخلاق احمد خان،علمی و ادبی شخصیت برھان علی،وحید سواتی و دیگر نے کہا کہ فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصی ہماری ریڈ لائن ہے ایران کے شہر تہران میں مجاہد فلسطین و محافظ قبلہ اول اسماعیل ہنیہ پر میزائل حملہ کر کے یہود و نصاری نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ شہید نے اپنا سارا خاندان اور پھر خود شہادت کے اعلی مرتبے پر فائز ہو گئے انہوں شہدا کربلا کی یاد تازہ کر دی ہے ہم ان کے جہادی مشن کو مرتے دم تک جاری و ساری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.