مہانڈری پل ٹوٹنے کے بعد چوتھے روز بھی ٹریفک بحال نہ ہوسکی
پھلڑہ (نمائندہ شمال) مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں شاہرائے کاغان پر پل ٹوٹنے کے باعث چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت بحال نہ ہوسکی،وادئی کاغان میں پھنسے سیاحوں کو چلاس کے راستے گھروں کو واپس چلے جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق آمدورفت کو بحال کرنے کی خاطر دو مرتبہ راستہ بحال کرنے کی کوشش کی گئی مگر بارشوں کے بعد مہ نور نالے میں سیلابی صورتحال کے باعث کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان خان بھٹنی نے وادئی کاغان مین موجود تمام سیاحوں کوبراستہ چلاس گھروں کو واپس جانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ جب تک بارشیں نہیں رکتیں پل کی تنصیب اور راستے کی بحالی ممکن نہیں ہے۔رات گئے جل کھڈ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ کو کھول کر سیاحوں کے لئے کلئیر کردیاگیا تھا اور ضبح سویرے سیاحوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔گزشتہ شام مہ نور نالے میں بڑے سیلابی ریلے سے متعدد دکانیں تباہ اور پانی مہانڈری بازار مین گھس گیاتھا۔