آمدن بڑھانے کیلئے ٹی ایم اے کو بھاری جرمانے کرنے کے احکامات

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کو فنڈز اور اختیارات دینے کے بجائے مانسہرہ سمیت صوبے کی تمام ٹی ایم ایز کو آمدن بڑھانے کیلئے بھاری جرمانے کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں صوبائی حکومت کی ہدایات پر اے کلاس ٹی ایم ایز ہر ماہ ایک لاکھ روپے کے اجافے جرمانے کرے گی جبکہ دوسری کیٹگری کی ٹی ایم ایز ستر ہزار روپے جرمانے کر کے اضافی آمدن پیدا کرینگی وزیر بلدیات ارشد ایوب کی ہدایات پر جاری مراسلے سے ٹی ایم ایز کے انسپکٹر بازاروں میں پکڑ دھکڑ اور جرمانوں میں انت مچا دینگے حکومت کے خزانے میں ایک لاکھ ستر ہزار تو جمع ہو جائیں گے لیکن اس سے اوپر جو وصولیاں اور جرمانے افسران اور اہلکاروں کی جیبوں میں جائیں گے تو تحریک انصاف کی تیسری صوبائی حکومت سخت بدنامی سے دو چار ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.