ناراں،کاغان میں پھنسے سیاحوں کی چلاس کے راستے واپسی شروع

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر) مہانڈری بارش کے باعث ٹوٹنے والے پل کی تعمیر میں تاخیر و زمینی راستے بدستور منقطع، ناران کاغان میں پھنسے سیاحوں کی چلاس کے راستے واپسی کا عمل شروع، سرکاری افسران کے متاثرہ علاہ کے ہنگامی دورے، پولیس و سیکورٹی اداروں کی نگرانی جاری، تفصیلات کے مطابق گزیشتہ دنوں شدید بارشوں کے بائث وادی منور کے برساتی نالہ میں تغیانی سے مہانڈری کے مقام پر پانی کے تیز بھا سے ٹوٹنے اور سیلابی ریلے میں بہے جانے والے پل کی تعمیراتی کام بارش کے وجہ سے تاخیر کا شکار ہو کر رہ گیا ہے بلکہ زمینی رابطے بھی بدستور منقطع ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو و امدادی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے پل ٹوٹنے کی وجہ سے کاغان و ناران میں پھنسے سیاحوں و مسافروں براستہ چلاس شاہراہ قراقرم کے راستے واپسی کا عمل کریا گیا ہے گو کہ براستہ چلاس شاہراہ ریشم روڈ راستہ طویل ہے مگر کاغان ناران سے اپنے آبائی شہروں کو جانے والے سیاحوں کی اکثریت نے اسی راستے واپسی شروع کر دی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات و دیگر صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر(DC)و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(DPO) مانسہرہ و دیگر افسران کے پل ٹوٹنے کے متاثرہ علاقے مہانڈری و دیگر مقامات پر ہنگامی دوروں کا عمل بھی وقفے وقفے سے جاری ہے ضلعی انتظامیہ و پولیس و سیکورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں بھی مسافروں و سیاحوں کے تحفظ و بحفاظت واپسی کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.