مانسہرہ، نادرا آفس سے افغان باشندے کیلئے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش ناکام
کوہستان شخص نے افغان باشندے کو اپنابیٹا ظاہر کر کے شناختی کارڈبنانے کی کوشش کی،شک ہونے پر انچارج نادرا کی نشاندہی پر پولیس نے کوہستان شخص کو افغانی اور چلاس کے ٹاؤٹ سمیت گرفتار کرلیا
پھلڑہ (نمائندہ شمال)مانسہرہ نادرا آفس سے افغان باشندے کو شناختی کارڈ بنانے میں معاونت کرنے والے کوہستان اور چلاس کے رہائشی سمیت تین ملزمان گرفتارکوہستانی شخص نے افغان باشندے کو اپنا بیٹا ظاہرکرکے شناختی کارڈ بنانے کوشش کی،شبہ ہونے پرانچارج نادرا کی نشاندہی پر پولیس نے کوہستانی شخص کوافغانی اورچلاسی ٹاؤٹ سمیت نادرا آفس مانسہرہ سے گرفتارکرکے ایف آی آردرج کر لی۔