کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں صحت سہولت پروگرام کا پھر سے آغاز
مانسہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی راہنما تیمور سلیم سواتی نے کہاہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی اورصوبائی حکومت مانسہرہ کے عوام کو صحت کی سہالیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے آج ایک مرتبہ پھر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں صحت سہولت پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے مانسہرہ کے شہری مستفید ہوں گے اور 10لاکھ تک علاج فری کروا سکیں گے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں صحت سہولت پروگرام کی بحالی کے افتتاح کو موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تیمور سلیم خان سواتی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی کوشش ہیکہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہا ڈاکٹرز حضرات بھی عوام کو صحت سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کریں اور حقیقی معنوں میں مسیحا بنیں تیمور سلیم سواتی نے کہا کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کے تمام مسائل حل کر رہے ہیں پانی کامسئلہ درپیش تھاجو فوری طور پر حل کر دیاگیا اب سٹاف کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے بعد ازاں تیمور سلیم سواتی نے لیبارٹری کا بھی افتتاح کیاجہاں ہر قسم کے ٹیسٹ 24 گھنٹے فری کیئے جائیں گے انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی وزٹ کیا