مہانڈری کے مقام پر وادی منور نالہ میں شدید طغیانی، ماں بیٹا جاں بحق، پل بہہ گیا،ہزاروں سیاح محصور
مانسہرہ(صداقت سواتی)وادی منورنالہ میں طغیانی مہانڈری پل سیلائی ریلے میں بہہ گیا بتاں منورکے رہئاشی ماں اوربیٹا بھی ریلے کی نظرمون سون کی بارشوں نے ایک بارپھر سے تباہی مچادی وادی منورکے نالہ میں شدیدطغیانی آنے سے مہانڈری کامرکزی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس سے ایم این جے روڈ کامکمل طورپررابطہ منقطع ہزاروں سیاح محصور ہوچکے ہیں منوربتاں کے رہائشی عبدالرحمن کی اہلیہ اورچودہ سالہ بیٹا بھی سیلابی ریلے کی نظرہوگئے سابق صوبائی امیدوارمحمدمشتاق خان رہنماء پی ٹی آئی کے ذاتی مکان کافرنٹ پورشن بھی تباہ ہوچکاہے ایک عدد ٹرالہ گاڑی بھی سیلابی ریلے کی نظرہوگئی تاج افضل خان سابق کونسلرکے مکان کوبھی شدیدنقصان، مہانڈری بازارمیں درجنوں دکانوں میں سیلابی پانی سے شدیدنقصان اورلاکھوں کروڑوں روپے کامالی نقصان دوہزاربائیس میں بھی منورنالہ سے بہت تباہی ہوئی تھی لیکن کسی بھی متاثرہ خاندان کوکوئی معاوضہ نہیں ملااب بھی وہی لوگ متاثرہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ اوردیگرریسکیو اداروں کوچاہئے کہ مہانڈری پل کوہنگامی بنیادوں پر بحال کریں تاکہ پھنسے ہوئے ہزاروں سیاح باحفاظت گھروں کولوٹ سکیں