شدید بارشیں، حویلیاں و لوئر تناول میں بھی تباہی، مکانات بھی بہہ گئے
حویلیاں (نمائندہ شمال)میرے حلقہ انتخاب کو صوبائی حکومت آفت ذدہ قرار دے گزشتہ روز کی طوفانی بارش نے میرے حلقے تحصیل حویلیاں اورتحصیل لوئر تناول کے اندر تباہی مچا دی ہے کچے مکانات اور سڑکیں،پل تیز پانی کی نظر ہوکر رہ گئیں ممبر صوبائی اسمبلی وچئیرمین ڈیڈک کمیٹی ایبٹ آباد افتخار خان جدون۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈک و ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون کی ہدایات پر ایکسین سی این ڈبلیو کانوشہرہ پل کا دورہ حالیہ بارش سے ہونیوالے نقصان کاجائزہ لے کر رپورٹ محکمہ اعلی افسران اور ایم پی اے افتخار احمد خان کوارسال کر دی اسی طرح لوہر تناول میں چیئرمین ڈیڈک وممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون کی ہدایات پر اے سی ریونیو نے محکمہ کی ٹیم موقع پر تناول بدیال پنڈکرگوخان میں بھیجی ان کے ساتھ ایم پی اے افتخار خان کے فوکل پرسن حسن شکیل بھی موجود تھے حالیہ بارش کی وجہ سے زمین بوس والی جگہ اورگھر میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیاجس کی وجہ سے1 شخص شدید زخمی ہوا ایم پی اے افتخار خان نے یقین دہانی کروائی انشاء اللہ صوبائی حکومت نقصان کا ازالہ کرے گی اس موقع سردار مصطفی،کاشف خان اورنوشہرہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے