مون سون بارشیں، بھوت کٹھہ بھی بپھر گیا، پانی دکانوں، گھروں میں داخل
مانسہرہ(نیوزرپورٹر) مانسہرہ؛ مون سون بارشیں، بھوت کٹھہ بپھر گیا، کٹھہ میں تغیانی، پانی گلی محلوں و میدانی علاقوں اور بعض گھروں و دوکانوں میں بھی داخل، لوگوں کے املاک اور دوکانات و مکانات کو نقصانات سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات جاری، مزید موسلاھار بارشوں کا خدشہ، کٹھہ میں تغیانی کا خطرہ، تفصیلات کے مطابق مون سون موسم کے دوران گزشتہ روز مانسہرہ میں ہونے والی بارشوں سے مانسہرہ شہر کے وسط سے گزرنے والا قدیمی بھوت کٹھہ نالہ بھی بپھر گیا تیز بارش کے باعث کٹھہ میں شدید تغیانی آ گئی تیز بھا کی وجہ سے بھوت کٹھہ کا تیز و سیلابی پانی بائی پاس پل تا بٹ پل شنکیاری روڈ تک کئی مقامات پر ادھر ادھر گلیوں محلوں سڑکوں اور میدانی علاقوں کے علاہ بعض دوکانوں و گھروں میں داخل ہوا ہے ذرائع کے مطابق بھوت کٹھہ کے سیلابی پانی سے لوگوں کے گھروں و دوکانات اور دیگر قیمتی املاک کو بچانے کیلئے حفاظتی اٹھائے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید تیز و موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے بھوت کٹھہ نالہ میں طغیانی آنے کا خدشہ اور کٹھہ میں طغیانی کا خطرہ بھی ہے جس سے بچنے کیلئے قبل از وقت حفاظتی انتظامات کرنے و عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ بھوت کٹھہ کے ارد گرد رہنے والے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ نقصانات سے بروقت بچایا جا سکے