دریائے سرن سمیت ندی نالوں میں طغیانی، راستے بہہ گئے، جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ

0

شنکیاری(وقائع نگار)دریائے سرن اورندی نالوں میں شدیدطغیانی قریبی آبادیوں کونقصان کے علاوہ لینڈسلائیڈنگ سے ذرائع آمدورفت متاثرہوئے کئی علاقوں کے رابطے منقطع ہوگئے جبکہ زرعی اراضی کوبھی نقصان پہنچا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشدیدبارش کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی سرن ویلی اورپکھل میں موجود ندی نالے بپھرگئے شدیدطغیانی کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں کچی سڑکیں پانی میں بہہ گئیں جبکہ کئی پختہ سڑکوں کوبھی نقصان پہنچا اسی طرح لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے زرعی اراضی کوبھی شدیدنقصان پہنچا کئی علاقوں کے ایک دوسرے سے رابطے منقطع ہوگئے اورآمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں دریااورندی نالوں کے اطراف آبادی کے مکینوں کومحتاط رہنے کی ضرورت ہے جبکہ بعض منچلے نوجوان لکڑیاں پامچھلیاں پکڑنے کے لئے دریاسرن کارخ کرتے ہیں جوانتہائی خطرناک ہے کیونکہ اچانک طغیانی کی شدت میں اضافہ ان کی زندگی کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتاہے اس موقع پردریااورندی نالوں سے دوررہاجائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.