ایبٹ آباد کے مختلف گلی محلوں میں کباڑ خانے قائم، بیماریاں پھیلنے لگیں
ایبٹ آباد(کرائم رپورٹر) اکثریتی کباڑ خانے آبادیوں میں ہونے سے مختلف بیماریاں پھیلانے لگی کباڑ خانوں میں کچرا جلانے سے بانڈہ جات میں بیماریاں پھیلنے لگی انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں بانڈہ جات کے کباڑ خانوں میں چوری کا سامان بھی فروخت کئے جانے کا بھی انکشاف عوامی مطالبات کے باوجود بانڈہ جات میں موجود کباڑ خانوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں نہ لائی جاسکی کاروائیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا اس سلسلہ میں بانڈہ جات کے عوامی وسماجی حلقوں نے روزنامہ شمال کے رپورٹر بلال خان جدون کو بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی سستی اور غفلت کے باعث بانڈہ جات کے متعدد روڈوں پر 15سے 20 کباڑ خانے بنے ہوئے ہے جہاں ان پر اکثریتی کباڑ خانوں کی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف قسم کا کچرہ جلا کر تمام تر گان میں نہ صرف ہر طرف دھوان پھیلایا جا رہا ہے بلکہ مختلف بیماریاں بھی پھیلائی جا رہی ہے جبکہ کئی کباڑ خانوں چوری کا سامان کی خریدو فروخت کا بھی انکشاف ہے اس سلسلہ میں اہلیاں بانڈہ جات کی عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ معکمہ افسران سے بانڈہ جات تمام گاوں سے کباڑ خانے جہاں مختلف قسم کا کچرا جلا کر انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے ان کے خلاف سخت عملی کاروائی کا پر زور مطالبہ کیا ہے