مانسہرہ کے عوام کو پیشہ ور بھکاریوں نے یرغمال بنا لیا، عوام مشکلات کا شکار
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)پیشہ ور بھیکاروں کاراج، بعض پیشہ بھیکاریوں نے خواجہ سراں کا بھی دھاڑ لیا،عوام لوٹنے لگی پولیس کی کاروائیوں کے باوجود بھی مانسہرہ سمیت اردگرد دوسرے شہروں سے آئے پیشہ ور بھکاریوں کا راج، مختلف مساجد سمیت شہر بازار سمیت گلیوں میں پیشہ ور بھکاری بھیک مانگنے ھوئے دیکھائی دینے لگے، ڈی پی او مانسہرہ سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں مانسہرہ کے شہری عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے متعدد کاروائیوں کے باوجود بھی مانسہرہ شہر سمیت گرد نواح میں دوزرے شہروں سے آئے پیشہ ور بھکاریوں نے جگہ جگہ اپنے ڈیرے ڈال لیے ھے شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے تو یہ پیشہ ور بھکاری بازاروں چوکو چڑاں میں بھیک مانگتے ہوئے نظر اتے تھے مگر اب ان پیشہ ور بھکاریوں نے گلی محلوں کا رخ کرتے ہوئے ہاتھوں میں کشکول اٹھائے لوگوں کے گھروں کے دروازوں میں کھڑے مختلف قسم کے واسطے ڈال کر زور زبردستی بھیک مانگنے لگے ھیں، اس سلسلہ میں مانسہرہ کے شہری و عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کا فل فور مطالبہ کیا ہے