ایوب میڈیکل کمپلیکس کے کسی بھی شعبہ میں غفلت برداشت نہیں ہوگی
ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا تفصیلی دورہ، ادارے میں کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی بھی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ادارے میں آنے والے مریضوں اور طلبہ و طالبات کی سہولیات کے لئے ہر اقدام کریں گے۔چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل ہفتے کے روز بورڈ آف گورنرز نے ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کادورہ کیا دورے میں چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل،ممبر بی او جی جعفر شاہ اورممبر ڈاکٹر عالم زیب منان شامل تھے اس کے علاوہ ڈین و سی ای او ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر ثاقب ملک،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داد مختلف شعبہ جات کے سربراہان اورانصاف ڈاکٹر فارم کے عہدے داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔بورڈ آف گورنرز کی جانب سے سب سے پہلے ڈنٹرسٹری کالج کا تفصیلی جائزہ لیاگیاجہاں بورڈ آف گورنرز نے انسٹرومنٹس کی اسٹرلائیزیشن نہ ہونے اورناقص صفائی کی وجہ سے ہیڈ ڈنٹسٹری کالج کے خلاف ڈسپنلری ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے کیونکہ ان تمام کاموں کی ذمہ داری ڈنٹسٹری کالج کے سربراہ کی ہے۔اس کے علاوہ بورڈ آف گورنرز نے پرانی ڈنٹسٹری کادورہ بھی کیادورے کے دوران جب بند کمروں کودیکھاگیا توڈنٹسٹری کامختلف قیمتی سامان وہاں پڑا ہوا نظر آیا۔جس پر بورڈ آف گورنرز نے انتہائی غم و غصے کا اظہارکیا اس کے ساتھ ساتھ بورڈ آف گورنز کی جانب سے ہسپتال میں موجود مین فارمیسی کاتفصیلی جائزہ لیاگیا فارمیسی میں ائیر کنڈیشن موجود نہیں تھا جو کہ گرمی کے موسم میں انتہائی ضروری ہے وہاں موجود ٹیمپریچر چیک کرنے والے آلات بھی خراب پائے گے جس کے بعد بورڈ کی جانب سے خود ٹمپریچر چیکر منگوایاگیا اس سے جب ٹمپریچر چیک کیاگیاتوٹمپریچر 38 ڈیگری تھاجبکہ وہاں موجود لیکوڈ فارم والے انکجکشنز دیکھے گئے تو ان کے اوپر 30 ڈگری ٹمپریچر بتایا گیا تھا اس کے علاوہ تمام میڈیسن بکھری پڑی تھی جس پر بورڈ نے انتہائی غصے کا اظہارکیااورہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داد کو احکامات جاری کئے کہ آپ کے تمام ڈی ایم ایس اپنی ڈیوٹی ٹھیک طریقے سے سرانجام نہیں دے رہے ان کو ایکسپلیشن لیٹر اشو کریں اورفارمیسی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔اسی حوالے سے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ 14 فارمیسسٹ موجود ہیں وہ کیا کر رہے ہیں ان میں سے کسی نے آکر نہیں دیکھا کہ یہاں ہوکیارہا ہے اس ہسپتال میں اگر وہ سب اپنا کام نہیں کر رہے توتنخواہ کس بات کی لے رہے ہیں کیا سارا کام میں نے آکرکرناہے۔اس کے بعد چیئر مین بی او جی نے بلڈ بنک کادورہ کیاجہاں انہوں نے ڈیوٹی پرموجود عملے سے مشینوں کے بارے میں پوچھاتو سٹاف کے ٹھیک جواب نہ دینے پر شدید غصے کا اظہارکیااورڈیوٹی پر موجودہ اسٹاف کے خلاف فی الفور ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ نیو IBPP پری فیب اور اوٹیز کو مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کو فی الفور مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جو کے اگلے دورے پر چیک کئے جائیں گے۔