۔۔۔۔ٹرانسپورٹ یونین کا ٹی ایم اے کو ٹیکس نہ دینے کا اعلان
مانسہرہ(بیورورپورٹ)ٹی ایم اے مانسہرہ کی طرف سے لاری اڈہ میں تجاوزات کی بھر مار لاری اڈہ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر لیا ٹرانسپورٹ یونین مانسہرہ کا شدید احتجاج ٹی ایم اے کو ٹیکس نہ دینے کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں ٹرانسپورٹ یونین مانسہرہ کے صدر جان عالم خان جنرل سیکرٹری پرویز خان سواتی اور سیکریٹری فنانس محمد نزیر ترک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایم اے مانسہرہ کے لاری اڈہ کو رہڑھی اڈہ بنا دیا ہے ریڑھی بانوں سے منتھلیاں لیکر انہیں اجازت دے دی ہے کہ وہ جہاں چاہیں ریڑھی لگا دی جس کے باعث لاری اڈہ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی بھی جگہ نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ لاری اڈہ کو جانے والے عوام بھی لاری اڈہ میں داخل نہیں ہو سکتے آئے روز گاڑی مالکان اور ریڑھی بانوں میں تکرار رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے مانسہرہ کاکمیشن مافیااس وقت چھایا ہوا ہے جنہوں نے پورے لاری اڈہ کو ہی کرایہ پر دے دیا ہے اورشام کو وہ ان ریڑھی بانوں سے اگڑائی کرنے پہنچ جاتے ہیں جان عالم خان صدر پرویز خان جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس محمد نزیر ترک نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر لاری اڈہ مانسہرہ سے ریڑھی بانوں کو نہ ہٹایاگیاتو ٹرانسپورٹرز ٹی ایم اے کو ٹیکس کی ادئیگی بند کر دینگے اس کے بعد اڈہ سے ریڑھی بانوں کا خاتمہ بھی خودکرینگے