ایبٹ آباد، ٹریفک پولیس کی کارروائیاں، سینکڑوں موٹرسائیکل و گاڑیاں بند

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ایبٹ آباد کے حکم پر متعد دفعہ وارننگ دینے کے باوجود ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔خلاف ورزی کے مرتکب سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوران کی گاڑیاں کو بند کیاگیا۔ہائی کورٹ ایبٹ آباد کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں،مختلف مقامات پر قائم منی اڈوں اور پارکنگ بنانے والوں کو بار بار وارننگ دینے کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کیں جہاں بنا ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 588 موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل بند کیے گئے۔ اسی طرح کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 58 موٹر سائیکل بند کیے گئے۔ بنا نمبر / اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 221 موٹر سائیکل بند تھانہ جات کیے گئے۔ ون ویلنگ یا خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 158 موٹر سائیکل بند کیے گئے۔ اسی طرح سرکل سٹی، مری روڈ سی ایچ وغیرہ کے اردگرد غیر قانونی منی اڈے اور پارکنگ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 28 گاڑیاں بند پولیس لائن گراؤنڈ کیں گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.