سرن ویلی پولیس کی کارروائی، قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

0

سیدآباد(چیف رپورٹر)سرن ویلی پولیس نے سرکاری جنگل کی قیمتی لکڑ سے بھری وین کو دھر لیاجبوڑی اور ڈاڈر فارسٹ چیک پوسٹوں سے بآسانی لکڑ سے بھری وین گزر گئی جس کی محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈز کو کانوں کان خبر نہ ھوسکی اور شنکیاری پولیس کو خبر ھوگئی مبینہ زرائع کی اطلاع کے مطابق جبوڑی اور ڈاڈر فارسٹ بیرئیرز سے گزشتہ علی الصبح سینکڑوں فٹ قیمتی لکڑ سے بھری دوگاڑیوں کا گزر ھوا محکمہ کے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے کوئی کاروائی نہیں مجبور شنکیاری پولیس کو قیمتی لکڑ کی بھاری کھیپ پر ہاتھ ڈالنا پڑااور پولیس لکڑ سے بھری گاڑیوں کو تھانے تک لے آئی مقامی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ سرکاری جنگلات کے اندرڈیوٹی پر ماموراورفارسٹ چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی کرنے والے محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈز کی ملی بھگت سے روزانہ ہزاروں فٹ قیمتی غیرقانونی لکڑ فارسٹ چیک پوسٹوں سے گزرتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں مقامی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سرن ویلی وبالائی سرن کی مختلف بیٹس کے سرکاری جنگلات سے تقریباً تیس ہزار قیمتی درختان کاٹے گئے ہیں جن سے برآمد شدہ لکڑ لاکھوں فٹ اورمالیت اربوں روپے بنتی ہے اور یہ سب محکمہ وٹمبر مافیا گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے محکمہ جنگلات کے قیام کامقصد قیمتی سرمائے واثاثے کی حفاظت کرناہے لیکن تنخواہیں اور مراعات لینے کے باوجود باڑ فصل پر ٹوٹ پڑی ہے ملک کو جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی صورت میں ہونے والے اربوں کانقصان کون پورا کرے گااور زمہ دارکون ٹھرے گاکیامحض افسران وماتحتوں کو معطل کرنے سے نقصان پورا ہوگا یا ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر ریکوری کی جائے گی مقامی لوگوں کا کہناہے کہ فارسٹ بیریئرز سے گزر کر پولیس کی کاروائی سے پکڑی جانیوالی قیمتی غیر قانونی لکڑ کی فوری انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور فارسٹ چیک پوسٹوں پر نگرانی سخت کی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.