سمگلنگ ناکام،غیرقانونی لکڑ سے بھری 2گاڑیاں پولیس نے پکڑ لیں
پھلڑہ(نمائندہ شمال)تھانہ پٹن پولیس نے غیر قانونی لکڑ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی،قیمتی لکڑ سے بھری دوگاڑیاں ڈائنہ سے 55 عدد نگ برآمد کر لیے گئے ہر دوڈرائیوران گرفتار، اے ایس آئی جاوید اقبال تھانہ پٹن ہمراہ نفری پولیس نے کیال سے بطرف پٹن غیر قانونی لکڑ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو گاڑیاں ڈائنہ جس میں لوڈ شدہ لکڑ از قسم دیار کل 55نگ کو لا کراحاطہ تھانہ میں کھڑی کرکے ڈرائیوران کو بندحوالات تھانہ کرکے محکمہ جنگلات کوبرائے مزید کاروائی اطلاع دی گئی۔