قادیانیوں کو اپنے فیصلے میں وہ ریلیف دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں

0

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز کی طرف سے قادیانیوں کے حق میں فیصلہ کرنے کے خلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر آل پارٹیز نے احتجاجی مظاہرہ کیااور ریلی نکالی جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جمیعت علماء اسلام وفاق المدارس العربیہ ایبٹ آباد اتحاد اہلسنت والجماعت اہل سنت والجماعت جماعت اسلامی مرکزی جمعیت اہل حدیث آل ٹریڈ فیڈریشن وایوان تجارت ودیگر کی شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب امیر عالمی مجلس تحفظ نبوت مولانا مفتی عبدالواجد ختم نبوت ایبٹ آباد کے صدر وقار گل جدون،جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق،نعیم اعوان صدر آل ٹریڈفیڈریشن ایبٹ آباد مفتی جعفرطیارمقبول اعوان سیکرٹری جنرل ایوان تجارت ایبٹ آباد سردار شاہنواز سابق صدر سجاد خان،نواز خان،سید مجاہد علی شاہ ساجد اعوان مفتی آصف محمود مفتی ذبیر صلاح جاوید اختر صفدر تنولی ایڈووکیٹ وقاص حسین ودیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کیا اس موقع پر انہوں نے مرزائیوں کی سہولت کاری کرنے والوں پر شدید تنقید کی اور ایسے فیصلوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں سپریم کورٹ کا قادیانیوں سے متعلق نظرثانی شدہ درخواست پرفیصلہ مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے قائدین نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق قادیانی اپنی عبادت گاہوں کو مسجد نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اپنے مذہب کی تبلیغ کرسکتے ہیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ اسلام کے خلاف اور مرزائیت کے حق میں ہے،ججز نے اپنی حدیں پار کی ہیں،آج کے فیصلے سے ہماری غیرت ایمانی پرحملہ کیا گیا ہے،ملک میں امن چاہتے ہیں، عدلیہ باقی جو مرضی فیصلے دے مگر اسلام اورایمان کو مجروع نہ کرے،سپریم کورٹ نے قادیانیوں کو اپنے فیصلے میں وہ ریلیف دیاہے جو انہوں نے مانگا ہی نہیں،جب قادیانی پاکستان کے آئین کو ہی نہیں مانتے تو پھر یہ فیصلہ کس حیثیت میں دیا گیا ہے،آج کے فیصلے میں آئین اور قانون کا مذاق اڑایاگیا ہے،یہ عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور آنے والی نسلیں بھی اس سیاہ دن کو ہمیشہ یاد رکھیں گی،دس اداروں کی طرف سے اٹھائے جانیوالے نکات کو دری کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے،ججز کو اسلام کی تشریح کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے،انہوں نے ختم نبوت کو چیلنج کیا ہے،اگر ججز کو اسلام سے متعلق درست اور پوری معلومات نہیں ہیں تو وہ دین کو سمجھنے والوں سے مشاورت کر لیتے،کے تمام رہنماوں نے اس فیصلے کو سختی سے مسترد اور اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو ملک بھر میں شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تمام تنظیموں نے تحفظ ختم نبوت کے اہتمام 11اگست کو مرکزی عید گاہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کے حوالے سے کانفرنس کا اعلان کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.