ہری پور تھانہ بیڑ پولیس کی کامیاب کاروائی،کیری ڈبہ آمدکرلیا
ہریپور(بیورو رپورٹ)ہری پور تھانہ بیڑ پولیس کی کامیاب کاروائی،صوابی میرا سے سرقہ ہونے والا کیری ڈبہ برآمد،ملزمان گرفتار۔ تھانہ بیڑ کی حدود صوابی میراسے مورخہ06.06.2024 کی درمیانی شب ڈیرہ ازاں پرویز کیری ڈبہ سرقہ ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی محمد عمران نے نامعلوم اشخاص کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔تھانہ بیڑ میں زیر دفعہ 381Aکے تحت مقدمہ درج رجسٹرہوا۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ بیڑ کو وقوعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ کیری ڈبہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ بیڑ ایاز خان نے ہمراہ انچارج چوکی صوابی میرا منیر شاہ اوردیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی صدر فدا محمد کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سائنسی و تکینکی بنیادوں اور اپنے زرائع سے معلومات پر وقوعہ میں ملوث ملزمان وقاس ولد محمد جنید اورعاصم خان ولد وارث خان ساکنان حال عباسی سٹریٹ سمال انڈسٹری روڈ ایبٹ آباد کوگرفتارکرکے سرقہ شدہ کیری ڈبہ نمبری RIQ-5802 برآمد کرلیا۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔