سپریم کورٹ فیصلہ، جمعیت علماء اسلامی کا مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرہ
مانسہرہ (سید نعمان شاہ)سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جمعیت علماء اسلام ف کا پریس کلب مانسہرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،سپریم کورٹ کافیصلہ قادیانیوں کی سہولت کاری ہے۔مظاہرہ سے وقار الحق عثمان،مکک نوید،مولانا حفظ الرحمان، سعید عبد اللہ و دیگر مقررین کا خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ فیصلہ دینے والے ججز اس کرسی پر بیٹھنے کے ابل نہیں ہیں۔ خاتم النین پر پوری امت مسلمہ کو سمجھوتہ منظور نہیں ہو سکتا اس ملک میں قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت نہیں ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ انکی راہ ہموار کرتا ہے خاتم النین پیغمبر مصطفی محمد صلی اللہ علیہ و سلم مسلمانوں کا ایمان ہیں کسی قاضی کو شرک کے فیصلے کہ اجازت نہیں دے سکتے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کی آگ پورے ملک کو لپیٹ میں لے گی