انٹرپلی سودی کاروبار، کارروائی شروع ہونے پر کئی گاڑیاں غائب

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ میں گاڑیوں کے انٹر پلی کے سودی کاروبار کے پیچھے پولیس کی سہولت کاری المیہ ہے ستم ظریفی یہ ہے بھی ہے کہ بااثر سود خوروں کو سیاسی سطح پر اور بعض کو سہولت کاری میسر ہے تھانہ مانسہرہ سٹی میں عرصہ دراز سے ایک غریب سے سود خور کی ایما پر چھینی گئی گاڑی ڈی پی او مانسہرہ کے ایکشن پر مالک کے حوالے ہوئی اور پولیس اہلکار اس سہولت کاری پر معطل کر دیا گیا مانسہرہ پولیس کے ایک انتہائی ایماندار اور ذمہ دار اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شمال کے رپورٹر غفار خان مہمند کو بتایا کہ مانسہرہ کے مختلف تھانوں اور مختلف پولیس چوکیوں میں گاڑیوں کے انٹر پلی سودی کاروبار والوں کی سہولت کاری کیلئے پکڑی گئی پچاس سے زائد گاڑیاں ڈی پی او مانسہرہ کے ایکشن کے بعد غائب کر دی گئی ہیں یہ تمام گاڑیاں غیر قانونی طورپر صرف سود خوروں کے مفاد میں پکڑی ہوئی تھیں اس بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.