مانسہرہ، کوٹکے کے قریب حادثہ، خواتین سمیت6افراد زخمی

0

مانسہرہ(نیوز رپورٹر)مانسہرہ نثار باغ اورکوٹکے کے قریب ٹریفک حادثات تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی کنگ عبداللہ ہسپتال میں زخمیوں کوطبعی امداد دی گئی تفصیلات کے مطابق مانسہرہ نثار باغ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار پر سوار مستجاب نامی شخص گرکر زخمی ہوگیاجبکہ دوسرا حادثہ کوٹکے کے قریب سوزوکی ٹریلہ گاڑی اورآلٹو کار کے درمیان پیش آیاجس میں بالاکوٹ کاذوالفقار نامی شخص زخمی ھوا اس کے علاوہ کوٹکے کے قریب ہی ایک سوزوکی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار گڑھی کا جیلانی نامی شخص سمیت تین خوارین زخمی ھوگئی تمام زخمیوں کو مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں طبعی امداد فراہم کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.