ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری گرلز کمیونٹی سکول ٹیچروں کا استحصال جاری
ایبٹ آباد(نامہ نگار)ہزارہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری گرلز کمیونٹی سکول ٹیچروں کا استصحال جاری مزدور سے بھی کم اجرت 21000ہزار روپے پر ماہانہ ٹرخانے لگے جبکہ صوبائی حکومت نے مزدور کی کم سے کم اجرت ماہانہ 37000ہزار روہے مقرر کررکھی ہے صوبائی حکومت فوری طور پر گرلز کمیونٹی سکول ٹیچروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے مستقل سرکاری ملازم ڈکلیئرڈ کرے ٹیچروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری محکمہ تعلیم کا گرلز کمیونٹی سکول ٹیچروں کا استحصال جاری عرصہ دراز سے تعلیمی خدمات انجام دینے والے ایڈہاک سکول ٹیچروں کو مزدور سے بھی کم اجرت دی جانے لگی جبکہ صوبائی حکومت نے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت سینتیس ہزار روپے مقرر کررکھی ہے اعلی تعلیم سے آراستہ گرلز کمیونٹی سکول ٹیچروں کو اکیس ہزار روہے ماہانہ دی جارہی جس میں بعض ٹیچر سکول عمارتوں کے کرایہ بھی اپنی جیب سے ادا کررہی دوسری طرف گرلز کمیونٹی سکول ٹیچر بہترہن تدریسی سرگرمیوں کے زرائع ملک کے مستقبل کر سنوار رہی ہیں جس کا اعتراف بارہا صوبائی محکمہ کرچکا ہے لیکن محکمہ نے کبھی ان کی خدمات کے اعتراف میں ماہانہ تخواہ میں اضافہ نہیں کیا ہے گمیونٹی سکول ٹیچروں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر تنخواہوں میں فوری اضافہ کرتے ہوئے مستقل سرکاری ملازم کا حکم نامہ جاری کرے