ایبٹ آباد،اے ایس پی سرکل کینٹ کی جملہ افسران کیساتھ میٹنگ
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر اے ایس پی سرکل کینٹ فائزہ تنویر کا اپنے آفس میں جملہ افسران کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد۔اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے سرکل کینٹ کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی منشیات روشوں اوردیگرجرام میں ملوث افراد پرکڑی نظررکھنے کابھی کہامیٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکل کینٹ میں منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ کے مرتکب، دیگر جرائم پیشہ عناصر اور مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ تھانہ جات کی حدود میں پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید بہتر بنایاجائے۔ اپنی تمام تر توانائیاں جرائم کے خاتمے اور پبلک کے مسائل کے حل کے لئے وقف کریں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے رویے اور احسن اخلاق سے پیش آئیں اور ان کی شکایت کا بروقت ازالہ کریں۔ مقدمات میں تفشیش کیعمل کوبہتربنائیں تاکہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اورمظلوم کوانصاف فراہم ہوانہوں نے مزید کہاکہ ہم نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بناناہے عوام کی خدمت کریں گے تو ہماری کامیابی مقدر بنے گی جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں بھرتی جائے تاکہ جرائم کاخاتمہ ممکن ہوسکے اورعوام کاپولیس پر اعتماد برقرار رہے۔