مانسہرہ، پکھل فیڈر پر بجلی بندش کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ،شاہراہ ریشم بلاک
ڈھوڈیال (کرائمز رپورٹر)مانسہرہ،پکھل فیڈر پر چوبیس گھنٹوں میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہونے لگی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے شاہراہِ ریشم کو گاندھیاں چٹی گٹی کے مقام سے قسم کی ٹریفک کے لئیے بند کردیاکم وولٹیج اور بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے الیکٹرانک ایشیا بھی جل گئی ویلج کونسل چٹی گٹی گاندھیاں کی عوام نے آج بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کیااس موقع پر سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابقہ چیئرمین ویلج کونسل چٹی گٹی گاندھیاں امجد بھائی اور سابقہ امیدوار برائے جنرل کونسلر شوکت خان نے اہلیان علاقہ کے ساتھ ملکر واپڈا کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہراہ ریشم کو چٹی گٹی ہاتھی میرا سٹاپ اورگاندھیاں سٹاپ سے مکمل بندکرکے بھرپور احتجاج کیااحتجاج میں اہلیان علاقہ کے علاوہ کثیر تعداد میں گردونواح کے علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی