ضلع ہریپورمیں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان نشے کے عادی بن گئے
ہری پور (بیورورپورٹ)ضلع ہری پور میں ہزاروں کی تعداد کے سینکڑوں نوجوان نشے کے عادی بن گئے،آئس کا بڑھتا ہوا نشہ خاندان اجاڑنے لگا،گلی محلوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی سرعام فروخت جاری، نوجوان نشئی لت پوری کرنے کے لئے وارداتیں کرنے لگے،نشے کی سرعام فروخت پر مقامی پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں نوجوان نسل تیزی کیساتھ مختلف نشہ جات میں مبتلا ہوچکی ہے سروے میں معلوم ہواہے کہ نوجوان نسل سب سے زیادہ آئس نامی نشے میں مبتلا ہوچکی ہے،مہنگا ترین نشہ ہونے کی وجہ سے نوجوان طبقہ چوری،ڈکیتی کر کے اپنا نشہ پورا کرتے ہیں،گلی محلوں اور تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروش نے منظم نیٹ ورک بنا کر مقامی پولیس کے چند اہلکار منشیات فروشوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔دوسری جانب پان شاپس نشے کے اڈوں میں تبدیل ہوچکے ہیں شیشہ،ویپ سمیت دیگر آلات نشہ کی فروخت سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی،پولیس سمیت دیگر اداروں نے چپ سادھ لی۔معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نسل نت نئے نشے کی لعنت میں مبتلا ہو رہی ہے جس میں سب زیادہ کردار پان سگریٹ شاپس کا دیکھا جارہا ہے،مقامی پان شاپس مالکان چند ٹکوں کی خاطر نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ٹین ایج کی اکثریت فیشن کے طور پر سگریٹ، پان، شیشہ اور ویپ وغیرہ استعمال کررہے ہیں،صرف شہر کے سینکڑوں نوجوان ویپ اور شیشے کی لعنت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔والدین سے چوری نشہ کرنے والے نوجوان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے،چند سو روپے کی مالیت ویپ دو سے چار ہزار روپے میں فروخت کرکے بھاری نفع کمانے کیساتھ نوجوان نسل کو موت کی آغوش میں بھیجا جا رہا ہے۔مقامی پان شاپس نشے کے تمام آلات وغیرہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ویپ نای نشے کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ شیشے کی جدید قسم ویپ کے ذریعے نوجوان نسل سگریٹ چھوڑ کر ویپ پینے پر لگ چکے ہیں،نشے کی لعنت عام ہونے سے نوجوان نسل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پکڑ رہی ہیں،شہر کی گلی محلوں میں نشے کی سرعام فروخت اور نوجوان نسل کو مفلوج کررہی ہے،شیشے کے فلیور کی سرعام فروخت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں،شہر اور گردونواح میں واقع پان شاپس مالکان نشے کی فروخت کی بدولت راتوں رات امیر ہو رہے ہیں،پولیس معاشرے میں چھپی ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف حرکت میں آئے،عوامی حلقوں نے شہر میں نشے کی لعنت کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔