صوبہ ہزارہ قیام کی جدوجہد میں نیاز پاشا جدون نے بڑا اہم کردار ادا کیا
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)سابق ایم این اے الحاج الحاج صالح محمدخان نے کہاہے کہ علاقے اورعوام کی خدمت بغیرکسی عہدے کے بھی جاری رہے گی خداکی رضا کیلئے مخلوق کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے الحاج صالح محمدخان عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر بفہ مجاہدآبادمیں اہل علاقہ کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پروفد نے الحاج صالح محمدخان کی شرافت پرمبنی سیاست اورعلاقے اورعوام کیلئے عزت اوروقار پرمبنی سوچ کوعلاقے اورعوام کیلئے طرہ امتیازقراردے دیاالحاج صالح محمدخان نے بعدازاں شمال سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ ہزارہ کی جدوجہد میں جہاں سیاستدانوں، وکلاء ہزارہ کے عوام نے کرداراداکیاہے وہاں صحافتی میدان میں بابائے صحافت نیازپاشاجدون نے بڑا اہم رول اداکیاحالانکہ اس تاریخی صحافتی سفرمیں نیازپاشاجدون نے بڑے نقصان بھی اٹھائے لیکن اپنے مشن پرڈٹے رہے