محکمہ جنگلات پودوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے،ڈی سی ایبٹ آباد
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ) تمام شہری اور محکمہ جات مون سون کے دوران بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگا ئیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام شہری اور محکمہ جات مون سون کے دوران بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت زیادہ سے زیاد ہ پودے لگا ئیں۔تمام محکمہ جات جن میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ٹی ایم اے لوئر تناول، ٹی ایم اے حویلیاں، ٹی ایم اے لورہ، محکمہ تعلیم واسا، پولیس،کینٹونمنٹس اور لوکل گورنمنٹ کو شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں اورشہریوں کے تعاون سے ضلع ایبٹ آباد میں شجر کا ری مہم کو کا میا ب بنائیں۔ محکمہ جنگلات پودوں کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنائے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود ڈویژنل فارسٹ آفیسر شہریار خان، ایس ڈی ایف او فارسٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جنید قریشی، ٹی او آئی ٹی ایم اے ایبٹ آباد، نمائندہ ٹی ایم اے لورہ، لوئر تناول، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سلیم، نمائندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈی ای او میل، نمائندہ ڈی ای او فیمیل، چیف سینٹری آفیسرواسا محمد ثاقب، نمائندہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مون سون کے دوران شجر کاری کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام شہری اور محکمہ جات مون سون کے دوران بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت زیادہ سے زیادہ شجر کاری یقینی بنائیں۔ شہر کے اندر، سرکاری دفاتر میں میواکی کے نام سے شجر کاری کے تحت فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ تمام محکمہ جات ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کے ساتھ مل کر شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر محکمے شجرکاری مہم کے حوالے سے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے پودے حاصل کریں اورشجرکاری میں بھر پور حصہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومتی پالیسی کے تحت بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے دوران ضلع ایبٹ آباد بڑے پیمانے پر شجر کاری یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا تا کہ بڑھتی ہوئے درجہ حرارت، قدرتی ماحول کی فراہمی، سیاحت کے فروغ اور معتدل آب و ہوا کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی کے حوالے سے درختوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جنگل کی آگ کی روک تھام، محکمہ جنگلات کو طویل العمر درختوں کی شجرکاری اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر شہریار خان نے پودوں کی فراہمی، اقسام، جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتا یا کہ تمام محکمے اورشہری پودوں کے حصول کے لیے محکمہ جنگلات کے دفاتر بمقام سرکلر روڈ نزد شہزادہ مسجد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔