ایبٹ آباد کے گلی محلوں میں قائم کباڑخانوں کی وجہ سے چوری کی وارداتیں تیز
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح میں کباڑ خانوں کی بھر مار قدم قدم پر غیرملکیوں نے کباڑ خانے کھول رکھے ہیں کباڑ خانوں کی کثرت کی وجہ سے شہر اورگردونواح میں آئے روز چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ھونے لگا اس لئے کے چوری شدہ سامان ان کباڑیوں کے دوکانوں پر بڑی آسانی سے فروخت کیا جاسکتاہے اورکباڑی بھی بڑی شوق کے ساتھ انتہائی سستے داموں چوری کردہ سامان خرید کر مہنگے داموں فروخت کر تے ہیں اس اندھے منافع کو دیکھ کر تقریباً ہر دوسرے افغانی نے کباڑ کی دوکان کھل رکھی ہیں ہر محلے کی سطح پرکباڑ کی دوکانیں کھل چکی ہیں جس کی وجہ سے پرامن شہر ایبٹ آباد کی کوئی گلی کوئی محلہ ان کباڑیوں کے پالے ہوئے چوروں سے خالی نہیں شہر میں بڑھتی ھوئی ان کباڑ خانوں کی وجہ سے ایبٹ آباد کے ہرشہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ایبٹ آباد کے شہریوں نے میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو لاحق اس پریشانی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ایبٹ آباد شہراورگرد ونواح میں قائم تمام کباڑ خانوں پر پابندی لگا کرشہریوں کواس روز مرہ کی پریشانی سے نجات دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں