پسند کی شادی،تورغر کے رہائشی جوڑے کے قتل کا فیصلہ نجی جرگہ میں کیا گیا

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)تورغر سے تعلق رکھنے والے پسند کی شادی پر کراچی میں قتل ہونے والے جوڑے کو قتل کرنے کا فیصلہ ایک نجی جرگے میں کیا گیا مقتولہ کی والدہ اورخالہ نے ملزموں کو گھر بلوا کر دونوں کو مروا دیا کراچی پولیس نے قاتلوں اور جرگوئیوں کی تلاش شروع کردی ہے کراچی پولیس ذرائع کے مطابق پیر منگھو پیر سلطان آباد میں تورغر کی بیس سالہ سائرہ دختر لقمان اور بائیس سال کے عادل ولد نور محمد کو فائرنگ اور چھریوں کے وار سے گھر میں داخل ہوکرقتل کیاگیادوہرے قتل میں عادل اورسائرہ دونوں کے والدین کی رضامندی شامل تھی اوریہ فیصلہ جرگے میں ہوا قتل کے بعد دونوں فریقین نے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے قتل میں سائرہ کی والدہ اور خالہ نے اہم کردار ادا کیا پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث تمام مرد عورتوں اور جرگہ منعقد کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.