معیار تعلیم بلند کرنا،طلباء کی کردار سازی وتعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)معیار تعلیم کو بلند کرنا،طلباء کی کردار سازی اور تعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم کے اندر پائے جانے والے نقائص دور کرنا،تعلیمی ترقی اور معیار تعلیم کو اجاگر کرنے کے علاوہ نظام کو کرپشن سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد افتخار الغنی اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد تنویر اعوان نے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر راجہ جہانگیر سمیت تمام ایس ڈی اوز، اے ڈی اوز، دفتری عملے مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر نو تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار الغنی نے بطور ڈی ای او کا چارج سنبھال لیا جبکہ محمد تنویر اعوان نے ایبٹ آباد کے ڈی ای او کا چارج چھوڑ دیا اور نئے آنے والے ڈی ای او افتخار الغنی کو تفصیلی بریفنگ دی اور ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں،اساتذہ اور دیگر عملے کے، جاری تعلیمی پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر دونوں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہماری پہلی ترجیح طلباء اور ان کا روشن مستقبل ہے ہم کسی طور پر اس سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ان صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں کام چوری، کرپشن، بددیانتی کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے معیار تعلیم کو مذید بلند کرنا اس میں اصلاحات کرنا اور خامیوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اسے جہاں تک ہو سکا لے کر جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.