تورغر کے رہائشی گھر سے بھاگ کا شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل

0

ایبٹ آباد(خالد زمان تنولی)تورغر کا پریمی جوڑا کراچی میں غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا۔مقتولین عادل اور سائرہ نے چند ماہ قبل بھاگ کر شادی کی تھی جبکہ دوہرے قتل کو دو روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مقدمہ درج نہیں کرسکی۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے تھانے منگھو پیر کی حدود سلطان آباد کی کچی آبادی امیر محمد گوٹھ میں واقع مکان سے 22 سالہ عادل ولد نور محمد اور 20 سالہ سائرہ دختر لقمان کی خون میں لت پت لاشیں ملیں تھیں۔جنہیں پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کے مطابق مقتولین کوسفاک قاتلوں نے پہلے چھریوں کے ہے در پے وار کرکے شدید زخمی کیا اور پھر گولیاں مارکرموقع پر ہی قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے،پولیس کو ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ مقتولین شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد حسن ڈی سلوا ٹاؤن کے رہائشی تھے۔روزنامہ شمال کو ایس ایچ او منگھو پیر بشیر احمد وڈھو نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین عادل اور سائرہ نے گھروں والوں کی مرضی کے خلاف بھاگ کر کورٹ میرج کیا اور سلطان آباد کی کچی آبادی میں کرایے پر ایک کمرے کے مکان چھپ کر زندگی بسر کر رہے تھے، ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ مقتولہ کے بھائیوں کو جب پتہ چلا کہ عادل یہاں چھپ کر رہ رہا ہے تو تعاقب کے بعد دونوں کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا،مقتولین کے جسموں پر چھریوں کے زخم کے بھی نشانات موجود تھے اور جائے وقوعہ سے پستول کے دو چلی دی خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے۔ جبکہ واقعے کو دو روز گزرنے کے باوجود تاحال دوہرے قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کے بھائیوں اور ماموں پر دہرے قتل شبہ بھی ظاہر کیا ہے،تاہم کراچی میں قتل ہونیوالے پریمی جوڑے کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر سے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.