منورخان سواتی کو سواتی قوم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیاگیا

0

پکھل (بیورو چیف)خواجگان مانسہرہ کے رہائشی منور خان سواتی کو سواتی قوم ویلفیئر ایسوسیشن کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیاگیاپاکستان کے طول وعرض کے رہائشی سواتی قوم ویلفئیر ایسوسی ایشن کا لویہ جرگہ اسلام آباد میں منور خان سواتی کی رہائش گاہ اسلام آباد میں منعقد ہواجس میں سواتی قوم لویہ جرگے کے سرپرست اعلی اور بزرگ شخصیت جناب سلطان زرین خان،چئیرمین سپریم کونسل حاجی مختیار احمد خان سواتی،مرکزی صدر سواتی قوم ایسوسیشن فرمان خان سواتی،ڈاکٹر عبد اللہ خان سواتی،جمیل خان سواتی،افتخار خان سواتی،سجاد سنگی،زیر محمد خان سواتی،صہیب خان سواتی،قیصر خان سواتی،سلیم خان سواتی،حاجی شیر واحد سواتی صدر عرب امارات،حشمت خان سواتی،شاہد خان سواتی،قاری یوسف خان سواتی،ڈاکٹر خالد خان سواتی،سرپرست اعلی اسلام آباد کابینہ مشتاق خان سواتی،سعید خان انجمن تاجران آسلام آباد و دیگر پورے پاکستان سے سواتی قوم کے مشران و نوجوانان نے شرکت کی طویل مشاورت کے بعد منورخان سواتی کومرکزی صدر سواتی قوم ویلفیئر ایسوسیشن کاصدرمنتخب کیا گیانو منتخب صدر سواتی ویلفئیر ایسوسی ایشن منور خان سواتی نے لویہ جرگہ کے ارکان اور سواتی قوم کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے کندھوں پر جو بوجھ ڈالا ہے ان شاء اللہ میں اپنی قوم کے بچے بچے کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے دن رات کام کروں گاسواتی قوم کے بزرگوں نے ہمیشہ حکمرانی کی ہے ان شاء اللہ آپ سب میرے دست وبازو بنیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سواتی قوم کا ہر فرد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا منور خان سواتی نے لویہ جرگہ کے تمام مشران اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے انہیں بلا مقابلہ صدرمنتخب کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.