محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے تاجروں کو نوٹس جاری

0

شنکیاری(جنرل رپورٹر)محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکنیشن مانسہرہ کی جانب سے دوکانداروں کوٹیکس نوٹس جاری، فوری جمع کرنے کی ہدایت، بتایاجاتاہے کہ محکمہ ایکسائزاینڈٹیکنیکشن مانسہرہ نے شنکیاری میں دکانداروں اوربڑی بڑی بلڈنگز بنانے والے مالکان کوٹیکس نوٹسزجاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فوری ٹیکس جمع کرائے جائیں بصورت دیگر دوکانیں سیل کی جائیں گی یہ بھی بتایاجاتاہے کہ ٹیکس نوٹسز چھپرے، کیبن اورباڑے والوں پر بھی جاری کئے ہیں بڑی بڑی تین تین اورچارمنزلہ مارکیٹوں اورکیبن، چھپرے والوں کاٹیکس برابرہے محکمہ کے ذمہ داروں نے چھپرے اورکیبن کوبھی وہی ٹیکس نوٹس جاری کئے ہیں جوبڑی بڑی مارکیٹوں والوں کوجاری کئے ہیں بتایاجاتاہے کہ محکمہ کے ذمہ داران نے دفتروں میں بیٹھ کرٹیکس کاعمل مکمل کیاجبکہ زمینی حقائق کے برعکس چھوٹے کیبن اورچھپرنمادوکانوں کوبھی وہی نوٹس جاری کئے جس کے باعث چھوٹے دکانداروں میں سخت تشویش بتائی جاتی ہے انہوں نے محکمہ ایکسائر کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیاہے کہ چھوٹے دکانداروں اوربڑی مارکیٹوں کے درمیان واضح فرق کے حسب ٹیکس لیاجائے تاکہ عوام میں اوردوکانداروں میں پائی جانیوالی بے چینی کاخاتمہ ہو

Leave A Reply

Your email address will not be published.